13.3 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 28, 2025
ہومضلعی خبریںسرگودھا میں بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا

سرگودھا میں بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا

- Advertisement -

سرگودھا۔ 25 مارچ (اے پی پی):سرگودھا میں بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر مانگنے والے بھیکاریوں کو پکڑنے کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے ۔

انتظامیہ کو شہریوں کی جانب سے انتظامیہ کو متعدد شکایات وصول ہوئی ہیں کہ بھکاریوں کی اکثریت گلی‘ محلوں‘ بازاروں میں بھیک مانگنے کیساتھ ساتھ لاؤڈ سپیکر زکا بے جا استعمال کررہی ہے جس سے شہری تنگ ہیں کیونکہ ان میں پیشہ ور بھکاری شامل ہیں جو سفید پوش حقداروں کا حق بھی مار رہے ہیں جس پر پنجاب کے مختلف شہروں میں ان کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

- Advertisement -

سرگودھا میں بھی بھیکاریوں کی گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو بازاروں‘ گلی محلوں اور مساجد کے باہر بھیک مانگنے والوں کیخلاف کارروائی کرینگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576084

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں