سرگودھا میں نماز جمعہ کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں پرسکیورٹی کے فو ل پروف انتظامات کئے گئے
سرگودھا میں نماز جمعہ کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں پرسکیورٹی کے فو ل پروف انتظامات کیے گئے

مزید خبریں
سرگودھا۔ 20 نومبر (اے پی پی):سرگودھا میں نماز جمعہ کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں پرسکیورٹی کے فو ل پروف انتظامات کئے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمدنعیم کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں موجود اہم مساجد اور امام بارگاہوں پر سرگودھا پولیس کے پانچ سو سے زائد مسلح پولیس افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی۔ ایلیٹ فورس اورمحافظ اسکواڈ کے جوان اہم مساجد اوراہم امام بارگاہوں کے ارد گردگشت کناں رہے۔ اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے ۔
نمازجمعہ میں شامل ہونیوالے ہرشخص،گاڑی،موٹرسائیکل کومکمل چیکنگ کے بعد آنے دیا گیا۔علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکیٹرکا بھی استعمال یقینی بنایا گیا۔ مساجد اورامام بارگاہوں پرپارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا۔سب ڈویژنل پولیس آفیسرزاورایس ایچ اوز نےلگائی گئی ڈیوٹیزکوچیک کیا اور ڈیوٹی کےحوالےسے بریف کیا اور پولیس ملازمین کوالرٹ رکھا،تمام سکیورٹی انتظامات کی ڈی پی اونے براہ راست نگرانی کی۔







