سرگودھا پولیس کی جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف کارروائی ، 9 ملزمان گرفتار

164

سرگودھا۔8مئی (اے پی پی):پولیس نے جرائم پیشہ عنا صرکے خلاف کاراوئی کرتے ہوئے 9 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسداعجاز ملہی کی ہدایت پر تھانہ میلہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاراوئی کرتے ہوئے3 ملزمان کوگرفتارکرلیا جنہوں نے پتھروں اور مکوں کے وار کر کے محسن نواز کو ناحق قتل کیا تھا۔

اسی طرح تھانہ اربن ایریا نے غیرقانونی اسلحہ لے کر گھومنے والے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ برآمدکیا گیا۔تھانہ سٹی پولیس نے اشتہاری مجرمان اور موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2 اشتہاری مجرمان کوگرفتارکرلیا،اس کے علاوہ دوموٹرسائیکل چوروں کوگرفتارکرکے اُن کے قبضہ سے 2عدد موٹر سائیکل برآمد کرلیے گئے جن کی مالیت 1 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔