سرگودھا۔ 22 فروری (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پرتھانہ جھاوریاں پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید 4 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکےغیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا ۔ گرفتار ملزم احمد سے بندوق 12بور، نذر سے بندوق 12بور برآمد ، گرفتار ملزم زبیر اور اس کے ساتھی سے رائفل 8ایم ایم برآمد کرلی گئی ۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ہوائی فائرنگ کرنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور باضابطہ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ تھانہ کڑانہ پولیس نے 3 شراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے ۔ ملزم کرم سے شراب 30 لٹر، لہن 40 لٹر اور آلات کشید برآمد ، ملزم طلحہ سے شراب 30 لٹر، ملزم احسن سے شراب 30 لٹر برآمد کرلی گئی ۔ گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔