نیویارک ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور جمہوریہ چیک کی کارولینا پالیسکووا اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں داخل ہو گئیں جبکہ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ اور کروشیا کی انا کونجھ کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور …
سرینا ولیمزکی فتوحات کا سلسلہ برقرار، یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں داخل
نیویارک ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور جمہوریہ چیک کی کارولینا پالیسکووا اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں داخل ہو گئیں جبکہ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ اور کروشیا کی انا کونجھ کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں امریکا کی سرینا ولیمز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کو 6-2، 4-6 اور 6-3 سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالفائی کرلیا۔









