نیویارک۔15جولائی (اے پی پی):امریکا کی بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ،سابق عالمی چیمپئن اور 23 گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح سرینا ولیمز رواں سال ٹینس کے چوتھے میگا ایونٹ یو ایس اوپن سے قبل آئندہ ماہ کینیڈا کے مشہور شہر ٹورنٹو میں وارم اپ ایونٹ نیشنل بینک اوپن میں شرکت کریں گی ۔23 بار کی گرینڈ سلام سنگلز چیمپئن سرینا ولیمزنے ایک سال کے وقفے کے بعد سال کے تیسرے میگا ایونٹ ومبلڈن اوپن میں شرکت کی تھی تاہم وہ میگا ایونٹ میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی اور ابتدائی رائونڈ میں ہار کر میگاایونٹ سے باہر ہوگئیں تھی۔40 سالہ امریکی ٹینس سٹار نے یو ایس اوپن ٹینس سے قبل 8 اگست سے شروع ہونے والے وارم اپ ٹورنامنٹ سائن کیا ہے۔
سرینا ولیمز چھ بار یو ایس اوپن جیت چکی ہیں لیکن ایک سال سے زیادہ عرصے سے کوئی سنگلز میچ نہ جیتنے کی وجہ سے فی الحال غیر درجہ بندی میں ہے۔ولیمز نے گزشتہ ماہ ایسٹبورن میں ڈبلز میں مسابقتی ٹینس میں واپسی کی تھی ،سرینا ولیمز گزشتہ سال ومبلڈن اوپن ٹینس کے پہلے راؤنڈ کے میچ سے زخمی ہونے کے بعد سے نہیں کھیلی تھی۔
ولیمز کی ٹینس میں واپسی نے ایسٹبورن میں شائقین کو حیران کردیا تھا۔سرینا ولیمز آسٹریلوی کھلاڑی مارگریٹ کورٹ کے ریکارڈ 24 گرینڈ سلام سنگلز ٹائٹلز کا ریکارڈ برابر کرنے کے لئے صرف ایک گرینڈ سلام ٹائٹل کی ضرورت ہے ۔40 ٹینس سٹار نے اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام ٹائٹل 1999 میں یو ایس اوپن جیتا تھا اور آخری 2017 میں آسٹریلین اوپن جیتا تھا۔واضح رہے کہ رواں سال کا چوتھا اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس 29 اگست سے امریکا میں شروع ہو گا