کولمبو۔31مارچ (اے پی پی):سری لنکا نے مشرق وسطیٰ کے بحران کے نتیجہ میں توانائی کی قلت کے باعث کل (بدھ سے)بجلی کی قیمتوں میں تقریباً 40 فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق سری لنکا کے پبلک یوٹیلٹیز کمیشن نے کہا کہ اپریل میں عالمی توانائی کی قیمتوں کے مطابق مزید اضافہ متوقع ہے۔کمیشن کے چیئرمین کے پی ایل چندرالال نے بتایا کہ آج ہم نے جس اضافہ …
سری لنکا ، بجلی کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا اعلان
کولمبو۔31مارچ (اے پی پی):سری لنکا نے مشرق وسطیٰ کے بحران کے نتیجہ میں توانائی کی قلت کے باعث کل (بدھ سے)بجلی کی قیمتوں میں تقریباً 40 فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق سری لنکا کے پبلک یوٹیلٹیز کمیشن نے کہا کہ اپریل میں عالمی توانائی کی قیمتوں کے مطابق مزید اضافہ متوقع ہے۔کمیشن کے چیئرمین کے پی ایل چندرالال نے بتایا کہ آج ہم نے جس اضافہ کا اعلان کیا ہے وہ ان قیمتوں کی بنیاد پر حساب کیا گیا ہے جو مشرق وسطیٰ کے تنازع سے پہلے تھیں۔زیادہ تر درمیانے طبقے کے صارفین کے لیے ایک کلو واٹ بجلی کی قیمت 61 روپے سے بڑھ کر 84 روپے ہو جائے گی، جو تقریباً 39.34 فیصد اضافہ ہے ۔ ماہانہ 30 کلو واٹ گھنٹہ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کے بل میں 11.11 فیصد اضافہ ہوگا۔سری لنکا نے رواں ماہ ایندھن کی قیمتوں میں تین مرتبہ مجموعی طور پر ایک تہائی سے زیادہ اضافہ کیا گیا، اور توانائی کی بچت کے لیے چار روزہ ورکنگ ویک کا اعلان بھی کیا۔حکومت نے نجی شعبے سے بھی کہا ہے کہ جہاں ممکن ہو، وہاں دوبارہ ورک فرام ہوم کا انتظام کریں۔









