کولمبو۔7اپریل (اے پی پی):سری لنکا نےسرکاری ملازمین کے لیے رواں ہفتے سے بدھ کی اضافی ہفتہ وار چھٹی ختم کر نے کا اعلان کر دیا۔ شنہوا کے مطابق کمشنر جنرل برائے ضروری خدمات پرابتھ چندرکیرتھی نے گزشتہ روز بتایا کہ نیا فیصلہ بدھ سے نافذ العمل ہوگاجس کا مقصد سرکاری امور کو بہتر اور عوامی خدمات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا میں بدھ …
سری لنکا ، سرکاری ملازمین کی اضافی ہفتہ وار چھٹی ختم

مزید خبریں
کولمبو۔7اپریل (اے پی پی):سری لنکا نےسرکاری ملازمین کے لیے رواں ہفتے سے بدھ کی اضافی ہفتہ وار چھٹی ختم کر نے کا اعلان کر دیا۔ شنہوا کے مطابق کمشنر جنرل برائے ضروری خدمات پرابتھ چندرکیرتھی نے گزشتہ روز بتایا کہ نیا فیصلہ بدھ سے نافذ العمل ہوگاجس کا مقصد سرکاری امور کو بہتر اور عوامی خدمات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا میں بدھ کی چھٹی 17 مارچ کو ملک میں ایندھن کے بحران کے پیش نظر متعارف کرائی گئی تھی۔








