سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ بدھ کوکھیلا جائے گا

کولمبو۔15جولائی (اے پی پی):سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل (بدھ کو )آر پریما داسا سٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے مات دی تھی …

کولمبو۔15جولائی (اے پی پی):سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل (بدھ کو )آر پریما داسا سٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے مات دی تھی جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان آئی لینڈرز کو 83 رنز سے نا صرف شکست دی بلکہ تین میچوں کی سیریز بھی 1-1 سے برابر کر دی۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کےدرمیان کھیلی گئی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز 0-1 سے سری لنکن ٹیم نے جیت لی تھی جبکہ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز بھی میزبان آئی لینڈرز نے 1-2 سے جیت لی تھی۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں آئی لینڈرز کو چارتھ اسالنکا لیڈ کریں گے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کی قیادت لٹن داس کریں گے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 16 جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں