سری لنکا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں (کل)آمنے سامنے ہوں گی

ایڈن برگ ۔ 20 مئی (اے پی پی) سری لنکا اور سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ (کل) منگل کو ایڈن برگ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ سکاٹ لینڈ کے خلاف سیریز ختم ہونے کے بعد سری لنکن ٹیم ورلڈ کپ سے قبل جنوبی …

ایڈن برگ ۔ 20 مئی (اے پی پی) سری لنکا اور سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ (کل) منگل کو ایڈن برگ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ سکاٹ لینڈ کے خلاف سیریز ختم ہونے کے بعد سری لنکن ٹیم ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔ واضح رہے کہ سابق عالمی چیمپئن سری لنکن ٹیم یکم جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے ورلڈ کپ ٹائٹل مہم کا آغاز کرے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply