کولمبو ۔ 29 اگست (اے پی پی) سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پالے کیلی میں کھیلا جائےگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیمون کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی۔ میزبان ٹیم نے کیویز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ کیویز …
سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا

مزید خبریں
کولمبو ۔ 29 اگست (اے پی پی) سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پالے کیلی میں کھیلا جائےگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیمون کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی۔ میزبان ٹیم نے کیویز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ کیویز ٹیم نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آئی لینڈرز کو اننگز اور 65 رنز سے شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا اختتام برابری پر کر دیا۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 3 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں ٹی ٹونٹی میچز برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائینگے اور تینوں میچز پالے کیلی میں کھیلے جائینگے۔








