راولپنڈی۔13نومبر (اے پی پی):سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کے خلاف پہلے چار روزہ میچ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنا لیے، مہمان ٹیم کو 221 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ، کپتان پاسندو سوریا بندارا ، اہان وکرما سنگھے ، پون رتنائیکے ، ونوجا ساہن اور سونل دنوشا نے نصف سنچریاں اسکور کیں ، خرم شہزاد نے 4 …
سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کے خلاف چار روزہ میچ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنا لیے

مزید خبریں
راولپنڈی۔13نومبر (اے پی پی):سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کے خلاف پہلے چار روزہ میچ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنا لیے، مہمان ٹیم کو 221 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ، کپتان پاسندو سوریا بندارا ، اہان وکرما سنگھے ، پون رتنائیکے ، ونوجا ساہن اور سونل دنوشا نے نصف سنچریاں اسکور کیں ، خرم شہزاد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
، دنوشا 62 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں ، بدھ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے تیسرے دن سری لنکا اے نے 77 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز شروع کی تاہم 10 رنز کے اضافے پر اس کی دوسری وکٹ گر گئی جب دھنن جایا 28 رنز بنا کر کاشف علی کی گیند پر روحیل نذیر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے، اہان وکرما سنگھے بھی اپنے گزشتہ روز کے اسکور 48 میں صرف 5 رنز کا اضافہ کر کے خرم شہزاد کی گیند پر حیدر علی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے،
اس موقع پر کپتان پاسندو سوریا بندارا اور پون رتنائیکے نے زمہ داری سے بیٹنگ کی اور 126 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن کو بہتر کیا، رتنائیکے 60 رنز بنا کر رمیز عزیز کی گیند پر آؤٹ ہوئے، خرم شہزاد نے ایک ہی اوور میں کپتان سوریا بندارا اور وشاد رندیکا کو آؤٹ کر دیا، سوریا بندارا نے 64 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ رندیکا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے
، سونل دنوشا اور ونوجا ساہن نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں قیمتی 130 رنز کا اضافہ کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا، ساہن 73 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر محمد سلیمان کی گیند پر آؤٹ ہو گئے ، سری لنکا اے نے کھیل کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنا لیے ، دنوشا 62 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، خرم شہزاد نے چار جبکہ کاشف بھٹی اور محمد سلیمان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے ۔








