گال ۔ 6 اگست (اے پی پی) سری لنکا نے گال ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 229 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ تیسرے دن ہی میچ کا فیصلہ ہوگیا، مہمان ٹیم آسٹریلیا 413 رنز کے تعاقب میں 183 پر ڈھیر ہوگئی، دلروان پریرا نے تباہ کن باﺅلنگ کی اور 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، انہیں …
سری لنکا نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 229 رنز سے شکست دے کر وارن مرلی دھرن ٹرافی جیت لی
گال ۔ 6 اگست (اے پی پی) سری لنکا نے گال ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 229 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ تیسرے دن ہی میچ کا فیصلہ ہوگیا، مہمان ٹیم آسٹریلیا 413 رنز کے تعاقب میں 183 پر ڈھیر ہوگئی، دلروان پریرا نے تباہ کن باﺅلنگ کی اور 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے 413 رنز کے تعاقب میں 25 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو ڈیوڈ وارنر 22 اور سٹیون سمتھ ایک رن پر کھیل رہے تھے








