سری لنکا کا دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان

کولمبو ۔ 12 مئی (اے پی پی) سری لنکا کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ 31 سالہ اوپننگ بیٹسمین مہیلا اوداوتے کی انٹرنیشنل ڈیبیوکے بعد 10 برس بعد ٹیسٹ سکواڈ میں طلبی ہوئی ہے، کاسن راجیتھا، جیفری وانڈرسے اور آسیتھا فرننڈو پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، کوسل پریرا جنہوں نے آخری مرتبہ دسمبر 2016ءمیں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے