سری لنکا کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کرنا ہدف، آئندہ میچ میں بھی اپنی کارکردگی کی بدولت ٹیم کو فتح دلانے کیلئے بے تاب ہوں،گلین میکسویل

کولمبو ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر گلین میکسویل نے کہا ہے کہ سری لنکا کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کرنا ہدف ہے، مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو آئندہ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی کی بدولت ٹیم کو مزید فتوحات دلانے کیلئے بے تاب …

کولمبو ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر گلین میکسویل نے کہا ہے کہ سری لنکا کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کرنا ہدف ہے، مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو آئندہ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی کی بدولت ٹیم کو مزید فتوحات دلانے کیلئے بے تاب ہوں۔ گلین میکسویل نے آئی لینڈرز کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں تباہ کن بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 گیندوں پر ناقابل شکست 145 رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے سری لنکن ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 85 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔

Leave a Reply