کولمبو۔ 21 جولائی (اے پی پی) سری لنکا کی جنوبی افریقہ کے خلاف جاری دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، جنوبی افریقن ٹیم میزبان سری لنکا کی پہلی اننگز 338 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی، پروٹیز بلے باز ایک مرتبہ پھر سری لنکن سپنرز کے جال میں پھنس گئے اور کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ …
سری لنکا کی دوسرے ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم، جنوبی افریقن ٹیم پہلی اننگز میں 124 رنز پر ڈھیر، 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام
کولمبو۔ 21 جولائی (اے پی پی) سری لنکا کی جنوبی افریقہ کے خلاف جاری دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، جنوبی افریقن ٹیم میزبان سری لنکا کی پہلی اننگز 338 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی، پروٹیز بلے باز ایک مرتبہ پھر سری لنکن سپنرز کے جال میں پھنس گئے اور کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، اکیلا دانن جایا نے 5 اور دلروون پریرا نے 4 وکٹیں لیں، آئی لینڈرز نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 151 رنز بنا کر مجموعی طور پر 365 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، گونا تھلیکا 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، کرونارتنے 59 اور میتھیوز 12 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، قبل ازیں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 338 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی، کیشو مہاراج نے تباہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا۔









