سری لنکا کی پہلے ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم،

چٹاگانگ ۔ 03 فروری (اے پی پی) سری لنکن بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں گرفت مضبوط کر لی، آئی لینڈرز نے 200 رنز کی برتری حاصل کرنے بعد 713 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی، روشن سلوا نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی، وہ 109 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان …

چٹاگانگ ۔ 03 فروری (اے پی پی) سری لنکن بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں گرفت مضبوط کر لی، آئی لینڈرز نے 200 رنز کی برتری حاصل کرنے بعد 713 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی، روشن سلوا نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی، وہ 109 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان دنیش چندیمل 87 اور نیروشن ڈکویلا 62 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، تیجل اسلام نے 4 اور مہدی حسن نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم دوسری اننگز میں مشکلات کا شکار ہے اور 81 رنز پر اس کی 3 وکٹیں گر گئیں، میزبان ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 119 رنز کی ضرورت ہے، مومن الحق 18 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

مزید خبریں