لاہور ۔13 جون (اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اور صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف اہم میچ میں کامیابی پر پاکستانی کرکٹ ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد دی ہے۔ ٹیم کے نام اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے پوری قوم کو خوشیاں دی ہیں۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے کھلاڑیوں کی محنت اور قوم کی دعائیں رنگ لائی ہیں۔