سری لنکا کے وزیر خارجہ اور یو اے ایکے شیخ سرور بن محمد النہیان کا وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد ۔ 10 جون(اے پی پی)سری لنکا کے وزیر خارجہ منگالا سماراویرا اور متحدہ عرب امارت کے حکمراں خاندان کے رکن شیخ سرور بن محمد النہیان نے وزیراعظم نواز شریف کے کامیاب آپریشن پرخوشی اور انکی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سری لنکا کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم نوزا شریف کی …

اسلام آباد ۔ 10 جون(اے پی پی)سری لنکا کے وزیر خارجہ منگالا سماراویرا اور متحدہ عرب امارت کے حکمراں خاندان کے رکن شیخ سرور بن محمد النہیان نے وزیراعظم نواز شریف کے کامیاب آپریشن پرخوشی اور انکی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سری لنکا کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم نوزا شریف کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یو اے ای کے حکمراں خاندان کے رکن شیخ سرور بن محمد النہیان نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنرکو وزیراعظم کیلئے گدستہ پیشکیا اور وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave a Reply