سری لنکن ٹیم رواں ماہ ورلڈ کپ سے قبل سکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی

کولمبو ۔ 10 مئی (اے پی پی) سری لنکن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل سکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 18 مئی جبکہ دوسرا اور آخری میچ 21 مئی کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد سری لنکن ٹیم 24 مئی …

کولمبو ۔ 10 مئی (اے پی پی) سری لنکن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل سکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 18 مئی جبکہ دوسرا اور آخری میچ 21 مئی کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد سری لنکن ٹیم 24 مئی کو جنوبی افریقہ اور 27 مئی کو آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ وارم اپ میچز کھیلے گی۔ واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم ورلڈ کپ میں یکم جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply