ریاض ۔10نومبر (اے پی پی):سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان سےریاض میں بھارتی ہم منصب گجیندر سنگھ شیحاوت نے ملاقات کی۔عرب نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی سیاحتی تنظیم کی جنرل اسمبلی کے 26 ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں مختلف شعبوں میں ثقافتی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں ثقافی شعبوں میں تعاون اور ثقافتی تبادلے …
سعودی اور بھارتی وزرا کی ملاقات، ثقافتی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔10نومبر (اے پی پی):سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان سےریاض میں بھارتی ہم منصب گجیندر سنگھ شیحاوت نے ملاقات کی۔عرب نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی سیاحتی تنظیم کی جنرل اسمبلی کے 26 ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں مختلف شعبوں میں ثقافتی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں ثقافی شعبوں میں تعاون اور ثقافتی تبادلے کےلیے دونوں ملکوں کی وزارتوں کے درمیان ایک مفاہتمی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔ان میں ورثہ، عجائب گھر، تھیٹر، پرفارمنگ آرٹس، فلم، فیشن، میوزک، بصری فنون، دستکاری اور ڈیزائن شامل ہیں۔
ورثے کے تحفظ سے متعلق منصوبوں میں تجربات کا تبادلہ کیا جائے گا۔انڈین وزیر ثقافت و سیاحت گجیندر سنگھ شیحاوت نے اجلاس کے دوران سری لنکا، مالدیپ اور جنوبی افریقہ کے وزرائے سیاحت کے ساتھ بھی دو طرفہ بات چیت کی۔








