قاہرہ ۔31جولائی (اے پی پی):مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور فرانس کے کردار نے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے معاملے میں جمود کو متحرک کیا ہے۔ العربیہ کے مطابقمصری وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں نیویارک میں منعقدہ "دو ریاستی حل" کانفرنس میں شرکت کے موقع پر زور دیا کہ اسرائیل کو سکیورٹی صرف دو ریاستی حل کے ذریعے …
سعودی اور فرانسیسی کردار نے دو ریاستی حل کا جمود توڑ دیا، مصر

مزید خبریں
قاہرہ ۔31جولائی (اے پی پی):مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور فرانس کے کردار نے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے معاملے میں جمود کو متحرک کیا ہے۔ العربیہ کے مطابقمصری وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں نیویارک میں منعقدہ "دو ریاستی حل” کانفرنس میں شرکت کے موقع پر زور دیا کہ اسرائیل کو سکیورٹی صرف دو ریاستی حل کے ذریعے ہی مل سکتی ہے۔
انہوں نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ انھوں نے غزہ میں قحط کو "ناقابل تصور” قرار دیا۔غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی کوششوں کے حوالے سے عبد العاطی نے واضح کیا کہ مصر غزہ میں فائر بندی کے مذاکرات کی کامیابی کے لیے پوری قوت سے دباؤ ڈال رہا ہے”۔
ان کا کہنا تھا کہ مصر امریکا اور قطر سے روزانہ رابطے میں ہے۔ مصری وزیر خارجہ نے بتایا کہ قاہرہ کے پاس "جنگ بندی کے بعد غزہ میں سکیورٹی انتظامات اور حکمرانی سے متعلق ایک واضح منصوبہ موجود ہے۔








