سعودی اور کینیڈین وزرائے خارجہ کی ملاقات ، تعلقات بڑھانے اور علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

ریاض ۔31مارچ (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں کینیڈین ہم منصب انیتا آنند کا خیرمقدم کیا۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو اجاگر اور علاقائی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔س بات کو نوٹ کیا گیا کہ 2024 میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت 3.2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی …

ریاض ۔31مارچ (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں کینیڈین ہم منصب انیتا آنند کا خیرمقدم کیا۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو اجاگر اور علاقائی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔س بات کو نوٹ کیا گیا کہ 2024 میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت 3.2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی جبکہ سعودی کینیڈین بزنس کونسل کے قیام کا خیرمقدم کیا، جس کا مقصد اقتصادی تعاون کو بڑھانا ہے۔دونوں وزرا نے دوسرے سعودی کینیڈین ایجوکیشنل پارٹنر شپ فورم کے انعقاد کا خیرمقدم کیا۔ تجارت، سرمایہ کاری، سپیس، مصنوعی ذہانت، کان کنی، سیاحت، تعلیم اور فارماسیوٹیکل سمیت کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات کی۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے اور جامع شراکت داری کو بڑھانے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں