سعودی حکومت نے الحرمین ٹرین منصوبہ کو رواں سال شروع کرنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے عازمین حج، مقامی آبادی اور مملکت کی سیر کےلئے آنے والے سیاحوں کی سہولت کےلئے الحرمین ٹرین منصوبہ کو رواں سال شروع کرنے کےلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ منصوبہ کی انتظامیہ کے مطابق الحرمین ٹرین پراجیکٹ مشرق وسطیٰ میں سرکاری شعبہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ سعودی عرب بھر …

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے عازمین حج، مقامی آبادی اور مملکت کی سیر کےلئے آنے والے سیاحوں کی سہولت کےلئے الحرمین ٹرین منصوبہ کو رواں سال شروع کرنے کےلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ منصوبہ کی انتظامیہ کے مطابق الحرمین ٹرین پراجیکٹ مشرق وسطیٰ میں سرکاری شعبہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ سعودی عرب بھر میں ریلوے نیٹ ورک کی توسیع کا حصہ ہے۔ انتظامیہ کے مطابق منصوبہ آپریشنل ہونے سے قبل عازمین حج کےلئے ترجیحی بنیادوں پر تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ منصوبہ وقت کی ضرورت تھا کیونکہ مملکت بالخصوص حرمین شریفین میں ہر سال عازمین حج، زائرین عمرہ اور سیاحت کےلئے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ کی وجہ سے ٹریفک، آلودگی اور اس کے ساتھ ساتھ انتظامی مسائل بڑھ رہے تھے۔ پراجیکٹ انتظامیہ کے مطابق اس منصوبہ کے نتیجہ مین مکہ اور مدینہ اور مکہ اور جدہ کے درمیان سڑکوں پر ٹریفک میں کمی آ جائے گی۔ اس سے آلودگی کی سطح بھی کم ہو گی اس کے ساتھ ساتھ اس منصوبہ سے سعودی نوجوانوں کو روزگار کے بھرپور مواقع بھی میسر آئیں گے اور آپریشن اور مرمتی اہداف کے دوران ان نوجوانوں کے پاس تجربہ بھی آ جائے گا۔

مزید خبریں