نئی دہلی ۔ 5 جون (اے پی پی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مملکت کے تمام سرکاری ملازمین کو 23 رمضان المبارک تک تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ محمکہ شاہ سلمان کی ہدایت کی روشنی میں بنکوں کے ذریعے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 23 رمضان …
سعودی شاہ کا 23 رمضان تک سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کا حکم

مزید خبریں
نئی دہلی ۔ 5 جون (اے پی پی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مملکت کے تمام سرکاری ملازمین کو 23 رمضان المبارک تک تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ محمکہ شاہ سلمان کی ہدایت کی روشنی میں بنکوں کے ذریعے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 23 رمضان 19 جون تک ادا کرنے کا اہتمام کررہا ہے۔شاہ سلمان کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین کو ان کی تنخواہیں 23 رمضان تک ادا کرنے کا حکم شہریوں کی ضروریات کے پیش نظر دیا گیا ہے۔ ماہ صیام کے اختتام اور عیدالفطر کے موقع پر عوام کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے خادم الحرمین الشریفین نے قبل از وقت تنخواہوں کی ادائی کا حکم دیا ہے۔








