سعودی طلبہ نے ایشیئن فزکس اولمپیاڈ میں 5 بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کر لیے

سعودی طلبہ کی ٹیم نے جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ایشیئن فزکس اولمپیاڈ 2026 میں 5 بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کر لیے ہیں۔

ریاض۔25مئی (اے پی پی):سعودی طلبہ کی ٹیم نے جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ایشیئن فزکس اولمپیاڈ 2026 میں 5 بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کر لیے ہیں۔ایس پی اے کے مطابق ایشیئن فزکس اولمپیارڈ میں 27 ملکوں کے 209 طلبہ نے شرکت کی ۔جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن ریاض کے حسین حبیب الصالح، ناصر ھشام الشائع، جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن الاحسا کے رضا سالم الخمیس، جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن الشرقہ کے محمد عبدالرحمن العرفج، محمد محمود الرمل نے اعزازات حاصل کیے۔سعودی عرب نے اس مقابلے میں 2012 میں پہلی مرتبہ شرکت کی، اب تک 27 ایوارڈز حاصل کیے ہیں جن میں 6 براونز میڈل اور 21 تعریفی اسناد شامل ہیں۔اس مقابلے میں سعودی عرب کی نمائندگی کنگ عبدالعزیز اینڈ ہز کمپینینز فاؤنڈیشن فار گفٹڈ اینڈ کری ایٹیویٹی (موھبہ) وزارت تعلیم کے اشتراک سے کرتی ہے۔اولمپیاڈڈ میں حصہ لینے والے طلبہ سال بھر تربیتی مراحل سے گزرتے ہیں، جن میں مقامی اور بین الاقوامی تربیتی کیمپوں کے ساتھ تھیوری اور عملی تیاری کے متعدد مراحل شامل ہیں۔ایشین فزکس اولمپیاڈ ثانوی سکول کے فزکس کے باصلاحیت طلبہ کے لیے ایک سالانہ مقابلہ ہے۔ اس کا آغاز 1999 میں انڈونیشیا میں ہوا جس میں 12 ملکوں نے شرکت کی۔