جدہ ۔3فروری (اے پی پی):سعودی حکام نے کہا ہے کہ آن لائن ٹرانزٹ ویزے پر پہلا غیر ملکی جدہ پہنچ گیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے نے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ آن لائن ٹرانزٹ ویزے پرپہلا غیر ملکی خاندان گزشتہ شب جدہ پہنچ گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جدہ ایئرپورٹ پہنچنے پر مذکورہ خاندان کو تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔واضح …
سعودی عرب،آن لائن ٹرانزٹ ویزے پر پہلا غیر ملکی خاندان جدہ پہنچ گیا

مزید خبریں
جدہ ۔3فروری (اے پی پی):سعودی حکام نے کہا ہے کہ آن لائن ٹرانزٹ ویزے پر پہلا غیر ملکی جدہ پہنچ گیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے نے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ آن لائن ٹرانزٹ ویزے پرپہلا غیر ملکی خاندان گزشتہ شب جدہ پہنچ گیا ۔
انہوں نے کہا کہ جدہ ایئرپورٹ پہنچنے پر مذکورہ خاندان کو تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ٹرانزٹ ویزے کی سہولت سے جن ممالک کے شہری فائدہ اٹھاسکتے ہیں ان کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ٹرانزٹ ویزا سعودی ایئرلائن اور ناس ایئرلائن سے ٹکٹ جاری کراتے وقت حاصل کیا جاسکتا ہے ،اس کی کارروائی آن لائن ہے اور ہنگامی بنیادو ں پر جاری ہوتا ہے۔








