سعودی عرب،غیر ملکی کارکنان کی اجتماعی رہائش کے لئے نئے ضوابط جاری

ریاض۔24جولائی (اے پی پی):سعودی وزارتِ بلدیات وہائوسنگ نےغیر ملکی کارکنوں کی اجتماعی رہائش کے لئے نئے ضوابط جاری کردیئے۔ اردو نیوز کے مطابق وزارت بلدیات نے کہا ہے کہ کارکنوں کی سلامتی کے امور کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے لیے معیاری رہائش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضوابط متعین کیے ہیں ۔ ضوابط کے مطابق کمرے میں 10 افراد سے زیادہ نہ ہوں جبکہ فی فرد چار …

ریاض۔24جولائی (اے پی پی):سعودی وزارتِ بلدیات وہائوسنگ نےغیر ملکی کارکنوں کی اجتماعی رہائش کے لئے نئے ضوابط جاری کردیئے۔ اردو نیوز کے مطابق وزارت بلدیات نے کہا ہے کہ کارکنوں کی سلامتی کے امور کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے لیے معیاری رہائش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضوابط متعین کیے ہیں ۔ ضوابط کے مطابق کمرے میں 10 افراد سے زیادہ نہ ہوں جبکہ فی فرد چار میٹرمربع سے کم جگہ نہ ہو۔ ضوابط کے مطابق رہائشی کمپاونڈز یا عمارت سنسان مقامات پرنہ ہو، ورکشاپس، گودام یا صنعتی علاقے سے فاصلے پر ہوں۔

کارکنوں کی رہائشی عمارت سکول اور ہسپتال سے 300 میٹر کے فاصلے پر ہو۔ ایسے کمپاونڈ جہاں 500 کارکنوں کی رہائش کا انتظام ہو وہاں بھی کمروں میں فی فرد 4 مربع میٹر سے کم جگہ نہ ہو۔ ہر 8 افراد کے لیے ایک باتھ روم جبکہ ہر منزل پر 2 کچن ہوں۔ علاوہ ازیں کامن روم کے علاوہ کپڑے دھونے کے لیے جگہ مخصوص ہو۔ رہائش میں سیوریج کا مناسب انتظام کیا جائے۔

سردی اور گرمی سے بچانے کےلیے ہیٹر اور ایئرکنڈیشنگ ضروری ہے۔ کارکنوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ضروری ہے۔ عمارت یا کمپاونڈ کی مستقل بنیادوں پر صفائی کا اہتمام کیا جائے۔ ایک ہزار سے پانچ ہزار کارکنوں کے لیے بنائے گئے لیبرکیمپس یا کمپاونڈ میں سعودی نگران کو تعینات کیا جائے جبکہ ہنگامی طبی امداد کےلیے ایمرجنسی روم اور کلینک جہاں طبی ضروری اشیا کے علاوہ لائسنس یافتہ نرس اور ایک ڈاکٹر کی موجودگی ضروری ہے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔