سعودی عرب،مسجد الحرام میں معمرخواتین کے لیے نماز کا مقام مخصوص

مکہ مکرمہ۔3فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی الحرمین الشریفین انتظامیہ نے معمرزائرخواتین کی سہولت کے لیے مسجد الحرام میں ’مصلی المسنات‘ (معمرخواتین کے لیےنماز کی جگہ) کے نام سے نماز کی جگہ مختص کردی ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد الحرام میں سماجی خدمات کے ادارے کی عہدیدار ڈاکٹر عبیر الجفیر نے مسجد الحرام میں معمر زائر خواتین کے لیے نماز کی جگہ کا افتتاح کیا، خواتین کا مصلی …

مکہ مکرمہ۔3فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی الحرمین الشریفین انتظامیہ نے معمرزائرخواتین کی سہولت کے لیے مسجد الحرام میں ’مصلی المسنات‘ (معمرخواتین کے لیےنماز کی جگہ) کے نام سے نماز کی جگہ مختص کردی ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد الحرام میں سماجی خدمات کے ادارے کی عہدیدار ڈاکٹر عبیر الجفیر نے مسجد الحرام میں معمر زائر خواتین کے لیے نماز کی جگہ کا افتتاح کیا،

خواتین کا مصلی کنگ فہد کی توسیع والی عمارت میں زمینی منزل پر ہے۔ ڈاکٹر عبیر الجفیر نے کہا کہ اس کا مقصد معمرزائر خواتین کو اژدہام کے مسائل سے بچانا ہے تاکہ وہ عبادت اطمینان و سکون اور یکسوئی کے ساتھ کرسکیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہےکہ انتظامیہ نے یہ اقدام اسلامی تعلیمات کی تعمیل میں کیا ہے جو بزرگوں کے ساتھ خاص معاملے کی تلقین کرتا ہے۔