سعودی عرب،کارکنوں کی میڈیکل انشورنس نہ کرانے پر 110 کمپنی مالکان کو2.5 ملین ریال جرمانہ

ریاض1اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی ہیلتھ انشورنس کونسل نے کارکنوں کے طبی بیمہ پالیسی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 110 کمپنی مالکان پر 2.5 ملین ریال جرمانہ عائد کر دیا ۔ اردو نیوز کے مطابق ہیلتھ انشورنس کونسل کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جرمانے عائد کئے جانے سے قبل تمام اداروں کو نوٹس جاری کئےگئے تھے جس میں انہیں انتباہ کیا گیا …

ریاض1اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی ہیلتھ انشورنس کونسل نے کارکنوں کے طبی بیمہ پالیسی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 110 کمپنی مالکان پر 2.5 ملین ریال جرمانہ عائد کر دیا ۔ اردو نیوز کے مطابق ہیلتھ انشورنس کونسل کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جرمانے عائد کئے جانے سے قبل تمام اداروں کو نوٹس جاری کئےگئے تھے جس میں انہیں انتباہ کیا گیا تھا کہ کارکنوں کے بیمہ قوانین کی خلاف ورزی ریکارڈ کی گئی ہے جسے دی گئی مدت کے دوران حل کیا جائے۔

ہیلتھ کونسل نے کہا کہ کمپنیوں کو جاری کئے گئے نوٹس کی مدت ختم ہونے کے بعد ان پر جرمانے عائد کئے گئے جو قانون کے مطابق ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں ہیلتھ انشورنس قوانین کے مطابق آجر کے لئے لازمی ہے کہ وہ اپنے کارکن اور ان کے اہل خانہ کے لئے سالانہ بنیادوں پر میڈیکل انشورنس فراہم کرے تاکہ وہ اپنا ضروری علاج آسانی سے کروا سکیں۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔