سعودی عرب، آرامکو میں غیر ملکیوں کے حصص میں اضافہ

71

ریاض ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) سعودی تیل کمپنی آرامکو کے شیئرز میں غیر ملکیوں نے اپنا حصہ مزید بڑھایا ہے۔ وہ آرامکو کے 0.19 فیصد شیئرزکے مالک بن گئے۔غیر ملکی سعودی آرامکو کے شیئرز خرید کر زیادہ سے زیادہ مالکانہ حقوق حاصل کررہے ہیں۔ پچھلے دو روز کے دوران غیر ملکیوں نے چار کروڑ شیئرز خرید لیے۔ سعودی اخبار میں شائع کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ بدھ کو غیر ملکی آرامکو کے 0.17 فیصد شیئرز کے مالک بنے تھے۔ اب وہ 0.19 فیصد شیئرز کے مالک بن گئے۔غیر ملکیوں نے صرف تین روز کے دوران آرامکو کے چھ کروڑ شیئرز خریدے ہیں۔ غیر ملکیوں کے شیئرز کی مارکیٹ قدر 13.53ارب ریال کے لگ بھگ ہے۔