ریاض ۔20فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر القریات میں تفریح کےلیے آنے والا سعودی جوڑا خیمے میں دَم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا۔ العربیہ کے مطابق قبلان الشراری اپنی اہلیہ کے ہمراہ 400 کلو میٹر دور سکاکا شہر کے مشرق کا سفر طے کیا جو ان کی زندگی کا آخری سفر ثابت ہوا۔
جوڑے نے سردی سے محفوظ رہنے کے لیے خیمے میں کوئلے جلائے مگر دھواں نکلنے کے تمام راستے بند کردیے۔ زہریلی گیس خیمے میں بھر جانے سے دم گھنٹے سے دونوں جاں بحق ہوگئے۔