ریاض ۔ 03 اپریل(اے پی پی) سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز نامی اونٹوں کا سالانہ مقابلہ حسن میلہ جاری ہے۔عرب خبررساںادارے کے مطابق اونٹوں کے اس سالانہ میلے میں عرب بھر سے50ہزار سے زائد اونٹ حصہ لے رہے ہیں جبکہ مقابلہ حسن میں حصہ لینے والے اونٹوں کو بھاری انعامی رقوم دی جاتی ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے مقابلوں میں جیتنے والے اونٹ 15سے 21ہزار ڈالر تک کا …
سعودی عرب، اونٹوں کے سالانہ مقابلہ حسن میں 50ہزاراونٹ شریک

مزید خبریں
ریاض ۔ 03 اپریل(اے پی پی) سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز نامی اونٹوں کا سالانہ مقابلہ حسن میلہ جاری ہے۔عرب خبررساںادارے کے مطابق اونٹوں کے اس سالانہ میلے میں عرب بھر سے50ہزار سے زائد اونٹ حصہ لے رہے ہیں جبکہ مقابلہ حسن میں حصہ لینے والے اونٹوں کو بھاری انعامی رقوم دی جاتی ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے مقابلوں میں جیتنے والے اونٹ 15سے 21ہزار ڈالر تک کا انعام حاصل کرتے ہیں اس کے علاو ہ سالانہ بڑا مقابلہ جیتنے والے اونٹوں کو 115ملین ریال سے 2لاکھ 70ہزار ڈالر تک کی بھاری رقم انعام کے طور پر دی جائے گی۔اونٹوں کی افزائش نسل کے ماہر مہسی الدوسارے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میلے کے انعقاد کا مقصد اچھی نسل کے قیمتی اونٹ متعارف کرانا ہے








