سعودی عرب، دنیا بھر میں نسک ایپ کےصارفین 51 ملین سے تجاوز کر گئے

ریاض۔1اپریل (اے پی پی):سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ’’نسک‘‘ ایپ کے دنیا بھر میں صارفین کی تعداد 51 ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق وزیر حج نے گزشتہ روز مدینہ منورہ میں جاری عمرہ و وزٹ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’نسک‘‘ ایپ مقدس مقامات کے زائرین کے لیے ایک آفیشل گائیڈ ہے۔نسک ایپ میں عازمین …

ریاض۔1اپریل (اے پی پی):سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ’’نسک‘‘ ایپ کے دنیا بھر میں صارفین کی تعداد 51 ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق وزیر حج نے گزشتہ روز مدینہ منورہ میں جاری عمرہ و وزٹ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’نسک‘‘ ایپ مقدس مقامات کے زائرین کے لیے ایک آفیشل گائیڈ ہے۔نسک ایپ میں عازمین کے لیے تمام معلومات یکجا ہیں، جس سےعازمین کو ایک پلیٹ فارم پر تمام درکار معلومات میسر ہیں۔ واضح رہے کہ ’’نسک‘‘ ایپ ان اہم ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے، جو عازمین کی سہولت کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ یہ ایپلی کیشن 130 سےزیادہ ڈیجیٹل سروسز فراہم کرتی ہے۔ ان میں عمرہ پرمٹ کا اجرا، مسجد نبوی روضہ شریفہ کی زیارت کے لیے بکنگ، حرمین شریفین میں ازدحام کی صورت حال، آگاہی سے متعلق اہم امور شامل ہیں۔ ایپ میں نئی سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے، ان میں نسک تسبیح، حصن المسلم ، دعائیں اور اذکار، حرمین سے تلاوت، آگاہی کارڈز، تاریخی مقامات کی معلومات اور اہم مقامات کے نقشے شامل ہیں۔ نسک ایپ کو 25 سرکاری اور 30 پرائیوٹ اداروں سے لنک کیا گیا ہے جبکہ جدید ترین ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے ایپ کو آپریٹ کیا جاتا ہے۔