سعودی عرب، رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں تفریحی تقریبات میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 16 ملین تک پہنچ گئی

ریاض ۔9اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) نے اعلان کیا کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران تقریبات میں آنے والوں کی تعداد 16 ملین تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 130 فیصد زیادہ ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق جی ای اے نے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ سال تفریحی سرگرمیوں میں حصہ …

ریاض ۔9اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) نے اعلان کیا کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران تقریبات میں آنے والوں کی تعداد 16 ملین تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 130 فیصد زیادہ ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق جی ای اے نے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ سال تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کی تعداد 7 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔ تفریحی تقریبات کے لیے رواں سال جاری لائسنس کی کل تعداد 1,529 تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 7.3 فیصد زیادہ ہے۔سب سے زیادہ لائسنس ریستوراں اور کیفے میں لائیو پرفارمنس کے لیےجاری کیے گئے ہیں جن کی تعداد 523 ہے۔ اس کے بعد تفریحی تقریبات کے لیے 433 لائسنس، تفریحی شوز کے لیے 322 ، سیاحتی مقامات کے لیے 93 اور ہجوم کو منظم اورمربوط کرنے کے لیے 60 لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔اتھارٹی نے رپورٹ میں وضاحت کی کہ دوسری سہ ماہی میں لائسنس یافتہ تفریحی مقامات کی تعداد 97 تک پہنچ گئی ہے۔