سعودی عرب، ریاض میں عالمی ہم آہنگی ٹو کے تحت بنگلہ دیشی ویک جاری

ریاض ۔12نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے السویدی پارک میں وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام ’’عالمی ہم آہنگی ٹو‘‘ اقدام کے تحت بنگلہ دیشی ویک 14 نومبر تک جاری رہے گا ۔ اردو نیوز کے مطابق عالمی ہم آہنگی کے عنوان سے شروع کیے جانے والے ثقافتی پروگرام کے تحت رواں ہفتہ بنگلہ دیش کی ثقافت کے حوالے سے شروع کیا گیا ہے جو 14 نومبر تک …

ریاض ۔12نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے السویدی پارک میں وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام ’’عالمی ہم آہنگی ٹو‘‘ اقدام کے تحت بنگلہ دیشی ویک 14 نومبر تک جاری رہے گا ۔ اردو نیوز کے مطابق عالمی ہم آہنگی کے عنوان سے شروع کیے جانے والے ثقافتی پروگرام کے تحت رواں ہفتہ بنگلہ دیش کی ثقافت کے حوالے سے شروع کیا گیا ہے جو 14 نومبر تک جاری رہے گا ۔

پروگرام کے پہلے روز ریجن میں مقیم بنگلہ دیشی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔بنگلہ دیشی پکوان ،سرکس اور ثقافتی شوز کے علاوہ بنگلہ دیشی پکوانوں کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں جہاں بڑی تعداد میں زائرین لطف اندوز ہورہے ہیں۔رواں ہفتے میں بنگلہ دیش کے مختلف ثقافتی شوز میں 10 فنکار شرکت کررہے ہیں جبکہ 12 لوک ورثے کے گروپس بھی خاص طورپر علاقائی ثقافت کو اجاگر کریں گے۔

مزید خبریں