ریاض۔25اگست (اے پی پی):سعودی عرب میں ایک سکیورٹی اہلکار کے قاتل کو دی گئی سزائے موت پر عمل کرتے ہوئے اس کا سر قلم کردیا گیا ۔ عرب نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے مشرقی گورنری میں سارجنٹ سلیمان بن ابراہیم بن احمد السمیری کو گولی مار کر قتل کرنے میں ملوث مجرم کی سزا پرعمل درآمد کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیس میں ملزم نے …
سعودی عرب، سکیورٹی اہلکار کےقتل میں ملوث شخص کا سرقلم کردیا گیا

مزید خبریں
ریاض۔25اگست (اے پی پی):سعودی عرب میں ایک سکیورٹی اہلکار کے قاتل کو دی گئی سزائے موت پر عمل کرتے ہوئے اس کا سر قلم کردیا گیا ۔
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے مشرقی گورنری میں سارجنٹ سلیمان بن ابراہیم بن احمد السمیری کو گولی مار کر قتل کرنے میں ملوث مجرم کی سزا پرعمل درآمد کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کیس میں ملزم نے ایک کم سن بچی کو اغوا کر کے اپنے گھر رکھا ہوا تھا ،اطلاع ملنے پر جب پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزم نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی کردیاتھا ،بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی ۔عدالت نے اسے فساد فی الارض کا مرتکب قرار دے کراسے سزائے موت سنائی تھی جس پر گزشتہ روز عمل کردیا گیا۔








