ریاض۔5نومبر (اے پی پی):سعودی عرب میں شہریوں کے اخراجات میں ایک ہفتے کے دوران 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس کا حجم 16 ارب ریال رہا ۔اردو نیوز نے سعودی عرب کے سینٹرل بینک (ساما) کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ 26 اکتوبر سے یکم نومبر 2025 کے دوران اشیا و خدمات پر ہونے والے مجموعی اخراجات میں 37.1 فیصد اضافہ ہوا اور اخراجات 16 ارب ریال …
سعودی عرب، شہریوں کے اخراجات میں ایک ہفتے کے دوران 37 فیصد اضافہ ،حجم 16 ارب ریال رہا

مزید خبریں
ریاض۔5نومبر (اے پی پی):سعودی عرب میں شہریوں کے اخراجات میں ایک ہفتے کے دوران 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس کا حجم 16 ارب ریال رہا ۔اردو نیوز نے سعودی عرب کے سینٹرل بینک (ساما) کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ 26 اکتوبر سے یکم نومبر 2025 کے دوران اشیا و خدمات پر ہونے والے مجموعی اخراجات میں 37.1 فیصد اضافہ ہوا اور اخراجات 16 ارب ریال تک پہنچ گئے،ایک ہفتے قبل شہریوں کے اخراجات 11.6 ارب ریال رہے تھے، اس طرح ایک ہفتے میں 4.4 ارب ریال کے اضافی اخراجات ہوئے۔سات روز کے دوران ریاض کے شہریوں اور رہائشیوں نے 5.4 ارب، جدہ کے باشندوں نے 2 ارب ،دمام میں 766.5 ملین ، مکہ مکرمہ میں 65 ملین اور مدینہ منورہ میں 64 ملین ریال مختلف اشیا کی خریداری پر خرچ کیے گئے۔
ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 1.1 ارب ریال، صحت کے شعبے میں 1 ارب ریال، ٹیلی کمیونیکیشن پر 242.1 ملین ریال، تعلیم پر 189.4 ملین ریال اور ریستوران و کیفے پر اخراجات 1.8 ارب ریال تک پہنچ گئے۔ ہفتے کے دوران بیکری اور مٹھائیوں کی خریداری پر 40 فیصد اضافہ ہوا، کپڑوں اور لوازمات پر 1.3 ارب ، لانڈری خدمات پر 69.5 ملین اور تفریح و ثقافت پر 372.2 ملین ریال خرچ کیے گئے۔اس کے علاوہ ہوٹلنگ پر 376 ملین ، فوڈ اینڈ بیوریجز پر 2.6 ارب ، الیکٹرانک اشیا کی خریداری پر 220.1 ملین ، فرنیچر اور گھریلو سامان پر 605.7 ملین ، تعمیراتی سامان پر 440.5 ملین اور پروفیشنل و تجارتی خدمات پر 870.6 ملین ریال کے اخراجات ریکارڈ کیے گئے۔








