ریاض۔16نومبر (اے پی پی):سعودی عرب میں وطن سے غداری اور دہشتگردوں کے لیے مخبری کرنے کے جرم میں دومقامی شہریوں کی سزائے موت پرعمل درآمد کردیا گیا۔ ایس پی اے نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایاہے کہ سعودی شہری عبدالعزیز بن احمد العمری اورعلی بن عبداللہ الصیعری کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے وطن سے غداری کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔
ملزمان سے دوران تحقیق دیگر جرائم کا بھی انکشاف ہوا جن میں دہشتگرد تنظیم کا ہم خیال ہونا اور ان کے لیے فنڈنگ اور معلومات اکھٹی کرنے کے علاوہ دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں بھی ملوث شامل تھے۔عدالت میں ملزمان پر عائد دیگر الزامات ثابت ہونے کے بعد انہیں موت کی سزا کا حکم سنا دیا۔ ابتدائی عدالت کے فیصلے کی اعلی عدالت نے بھی توثیق کردی جس پر وزارت داخلہ نے گزشتہ روز ریاض میں عمل درآمد کردیا گیا۔