ریاض ۔ 26 اپریل (اے پی پی) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزارتوں، سرکاری محکموں اور اداروں کے سربراہان کوغیر ملکیوں کی جگہ سعودی شہریوں کو بھرتی کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔شاہی ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سیکریٹری، ایگزیکٹیو سیکریٹری، ڈیٹا انٹری اور قومی سلامتی سے متعلق حساس معلومات تک رسائی کے لیے کام کرنے والے غیر ملکیوں کے ساتھ معاہدوں کی تجدید نہ …
سعودی عرب، غیرملکیوں کے بجائے سعودی شہری بھرتی کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
ریاض ۔ 26 اپریل (اے پی پی) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزارتوں، سرکاری محکموں اور اداروں کے سربراہان کوغیر ملکیوں کی جگہ سعودی شہریوں کو بھرتی کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔شاہی ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سیکریٹری، ایگزیکٹیو سیکریٹری، ڈیٹا انٹری اور قومی سلامتی سے متعلق حساس معلومات تک رسائی کے لیے کام کرنے والے غیر ملکیوں کے ساتھ معاہدوں کی تجدید نہ کی جائے بلکہ ان کی جگہ سعودی شہریوں کو تربیت دے کربھرتی کیا جائے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے یہ حکم گذشتہ ہفتے دی جانے والی ان معلومات کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت کی سعودائزیشن کی پالیسی کے باوجود متعدد سرکاری اداروں کے علاوہ حکومت کی ملکیت میں رہنے والی کمپنیوں اور سرکاری ٹھیکے لینے والے اداروں میں غیر ملکی نہ صرف اہم عہدوں پر فائز ہیں بلکہ عام آسامیوں پر بھی کام کررہے ہیں جن میں سعودی شہریوں کو آسانی کے ساتھ بھرتی کیا جاسکتا ہے۔








