ریاض۔5اگست (اے پی پی):سعودی عرب نے یمن میں جاری مسام پراجیکٹ کے تحت ایک ہفتے کے دوران مختلف علاقوں میں نصب مزید 670 بارودی سرنگیں صاف کر دیں۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی نگرانی میں مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں مارب، عدن، الجوف، شبوہ، تعز،حدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور صعدہ سے 570 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز،47 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، 5 اینٹی پرسنل اور21 دھماکہ خیز ڈیوائس کو تباہ کر دیا۔
واضح رہے کہ 2018 میں مسام پراجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں بچھائی گئیں 4لاکھ 53 ہزار 968 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔