سعودی عرب، نوجوان نے جگر کا ٹکڑا عطیہ کر کے چچا کی جان بچا لی

جدہ ۔5اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر عرعر کے نوجوان نے چچا کو اپنے جگر کا ٹکرا عطیہ کر کے ان کی جان بچا لی۔ سبق نیوز کے مطابق عرعر میں مقیم مقامی نوجوان انور حمدان القعیقعی الرویلی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس کے چچا کافی عرصے سے جگر کے مرض میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے انہیں بے حد تکلیف تھی جسے دیکھ کر …

جدہ ۔5اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر عرعر کے نوجوان نے چچا کو اپنے جگر کا ٹکرا عطیہ کر کے ان کی جان بچا لی۔

سبق نیوز کے مطابق عرعر میں مقیم مقامی نوجوان انور حمدان القعیقعی الرویلی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس کے چچا کافی عرصے سے جگر کے مرض میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے انہیں بے حد تکلیف تھی جسے دیکھ کر نوجوان نے جگر کا عطیہ دینے کا فیصلہ کیا۔اس نے اپنے چچا کی جلد صحتیابی اور تکلیف سے نجات کے لیے دعا کی۔