سعودی عرب، نیلامی میں دو رنگوں والا شہبازچھ لاکھ 10 ہزار ریال میں فروخت

ریاض ۔17اگست (اے پی پی):سعودی عرب میں ہونے والی ایک نیلامی میں دو رنگوں کا خوبصورت شہبازچھ لاکھ 10 ہزار ریال میں فروخت ہوا۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی فالکن کلب نے نیلامی کا اہتمام ریاض کے شمالی علاقے ’ملھم‘ میں واقع کلب میں کیا ۔سعودی فالکن کلب کے زیر اہتمام فالکن پروڈکشن فارم کی بین الاقوامی نیلامی کامیاب رہی اور دو رنگوں کا خوبصورت فالکن چھ لاکھ 10 …

ریاض ۔17اگست (اے پی پی):سعودی عرب میں ہونے والی ایک نیلامی میں دو رنگوں کا خوبصورت شہبازچھ لاکھ 10 ہزار ریال میں فروخت ہوا۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی فالکن کلب نے نیلامی کا اہتمام ریاض کے شمالی علاقے ’ملھم‘ میں واقع کلب میں کیا ۔سعودی فالکن کلب کے زیر اہتمام فالکن پروڈکشن فارم کی بین الاقوامی نیلامی کامیاب رہی اور دو رنگوں کا خوبصورت فالکن چھ لاکھ 10 ہزار ریال میں فروخت ہوا ہے۔

فالکن سے شکار کرنے والے مقامی شہری عبید بن دریبی بن خبلان کا کہنا ہے کہ وہ ساٹھ برس سے فالکن کی افزائش کررہا ہے۔ انہیں یہ چیز اپنے والد سے ورثے میں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ والد فالکن کے ذریعے شکار کیا کرتے تھے۔ اس زمانے میں فالکن کی نیلامی کا رواج نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب سے انہیں نیلامی کے رواج کا پتہ چلا ہے تب سے بہترین قسم کے فالکن نیلامی میں لا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فالکن کی بین الاقوامی نیلامی کے انتظامات عمدہ رہے۔ سعودی فالکن کلب نے قومی ورثے کے تحفظ کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں وہ قابل قدر ہیں۔