سعودی عرب، پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کا مسجد الحرام کا مطاف اور گراونڈ فلور عمرہ زائرین کے لیے مختص کر نے کا اعلان

167

مکہ مکرمہ ۔1جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نےمسجد الحرام کا مطاف اور گراونڈ فلور عمرہ زائرین کے لیے مختص کر نے کا اعلان کیا ہے۔ اخبار 24 کے مطابق سعودی پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ عمرہ سیزن کے آغاز اورزائرین کو مناسک کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے اقدام کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ حج سیزن 2024 کے اختتام کے بعد سعودی وزارت حج نے عمرہ ویزے کا اجرا شروع کردیا ہے۔ وزارت سعودی قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عمرہ زائرین کی آمد کو آسان بنانے اور ان کی خدمات کے حوالے سے کام رہی ہے، عمرہ زائرین کے خیرمقدم کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔