ریاض۔2اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 294.84 ریال ،22 قیراط ایک گرام کی قیمت 270.27 ریال،21 قیراط ایک گرام کے نرخ 257.90 ریال،18 قیراط ایک گرام کی قیمت 221.13 ریال اور 14 قیراط ایک گرام کی قیمت 171.99 ریال ریکارڈ کی گئی۔
گولڈ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کے نرخ 3440 ریال اور ایک اونس کی قیمت 9172 ریال ریکارڈ کی گئی۔