سعودی عرب ،اللیث میں ٹرک دکان میں گھس گیا، 3 افراد زخمی

114

جدہ۔4جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر اللیث میں ٹرک دکان میں گھس جانے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اللیث میں واقع ایک سٹور میں ٹرک کے گھس جانے سے 3 افراد کے زخمی ہو گئے

جنہیں فوری طور پر ہلال احمر کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
محکمہ ٹریفک کے مطابق حادثے سے سٹور کو ہونے والے مالی نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ضابطے کی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔