سعودی عرب ،مسجد الحرام میں زائرین کی رہنمائی کے لیے سمارٹ گائیڈنس انیشٹیو کا آغاز

ریاض ۔13مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے ادارہ امورحرمین شریفین نے مسجد الحرام میں سمارٹ گائیڈنس انیشٹیو کا آغاز کیا ہے، زائرین کی رہنمائی کے لیے مختلف مقامات پر 15 انٹرایکٹو سائن نصب کیے گئے ہیں۔سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق انٹرایکٹو سائن میں مسجد الحرام کا مکمل نقشہ دیا گیا ہے، داخلی اور خارجی راستوں اور بیت اللہ کا طواف کرنے کے لیے جانے والی راہداریوں کے علاوہ مسعی کو …

ریاض ۔13مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے ادارہ امورحرمین شریفین نے مسجد الحرام میں سمارٹ گائیڈنس انیشٹیو کا آغاز کیا ہے، زائرین کی رہنمائی کے لیے مختلف مقامات پر 15 انٹرایکٹو سائن نصب کیے گئے ہیں۔سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق انٹرایکٹو سائن میں مسجد الحرام کا مکمل نقشہ دیا گیا ہے، داخلی اور خارجی راستوں اور بیت اللہ کا طواف کرنے کے لیے جانے والی راہداریوں کے علاوہ مسعی کو جانے کے لیے راستوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔سمارٹ بوڈز کے ذریعے نقشوں پر مختلف رنگوں سے ٹریکس کو اجاگر کیا گیا ہے جبکہ کیوآر کوڈ کے ذریعے زائرین اپنے سمارٹ فون پر بھی مسجد الحرام کا تفصیلی نقشہ اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں