یورپی ممالک نے فیفاکی جانب سے اپنے ٹورنامنٹس کے حصص پرائیویٹ انویسٹرز کو بیچنے کے منصوبوں کے ردعمل میں آنے والے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کا بائیکاٹ کرنے پر اتفاق کرلیا۔
یورپی ممالک کا ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا اعلان

مزید خبریں
زیورخ۔31جولائی (اے پی پی):یورپی ممالک نے فیفاکی جانب سے اپنے ٹورنامنٹس کے حصص پرائیویٹ انویسٹرز کو بیچنے کے منصوبوں کے ردعمل میں آنے والے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کا بائیکاٹ کرنے پر اتفاق کرلیا۔
العربیہ اردو کے مطابق یہ فیصلہ یورپی فٹ بال ایسوسی ایشن (UEFA) کی 55 ممبر ایسوسی ایشنز کے ایک ورچوئل اجلاس کے دوران کیا گیا۔ آنے والے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ، یعنی آئندہ موسم گرما میں برازیل میں ویمنز ورلڈ کپ اور 2030 میں سپین، پرتگال اور مراکش میں مینز ورلڈ کپ منعقد ہونا طے ہیں۔فیفا نے اس ہفتے کے شروع میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ ایک نئی کمپنی فیفا فارورڈ انٹرپرائزز میں اقلیتی حصص بیچنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جو ورلڈ کپ اور کلب ورلڈ کپ سمیت اس کے بڑے مقابلوں کے تجارتی امور کو چلائے گی۔ فیفا فٹ بال کی گورننگ باڈی کے طور پر برقرار رہے گا اور نئی کمپنی میں اکثریت کے حصص اپنے پاس رکھے گا۔تنظیم کا منصوبہ ہے کہ وہ 4.2 بلین ڈالر اکٹھا کرنے کے ہدف کے ساتھ کمپنی کے 21 فیصد تک حصص فروخت کردے جس کی رقم اس کی ممبر ایسوسی ایشنز کے لیے دستیاب ہوگی۔ اس تجویز کے لیے ابھی بھی فیفا کی 211 رکنی ایسوسی ایشنز اور فیفا کونسل کی منظوری کی ضرورت ہے۔
فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے منصوبے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ فٹ بال دنیا کا سب سے مقبول کھیل ہے اور انسانی و سماجی ترقی کا ایک غیر معمولی ذریعہ ہے۔ کھیل کے کچھ حصوں نے اس مقبولیت کو شاندار تجارتی قدر میں بدل دیا ہے، ہم اس کامیابی کا جشن بناتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ جاری رہے کیونکہ یہ پورے کھیل کے معیار کو بلند کرتی ہے۔ ہماری ذمہ داری یہ یقینی بنانا ہے کہ باقی فٹ بال بھی اس کے ساتھ آگے بڑھے ۔ فیفا دنیا کے ہر کونے میں پائیدار اور جامع ترقی کی حمایت کے لیے موجود ہے۔اس تجویز کو شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یورپی فٹ بال ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ یہ اس حد سے آگے بڑھنے کے مترادف ہے جسے فٹ بال کے منتظم اداروں کو کبھی عبور نہیں کرنا چاہیے۔
کونکاکاف (CONCACAF) نے بھی اس عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کونکاکاف کو اس معاملے کی اطلاع صرف میڈیا رپورٹس اور اس کے بعد ایک پریس ریلیز کے ذریعے ملی ہے ۔ ہم قانونی طریقہ کار کی عدم موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (AFC) نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر مایوس ہے کہ اتنی اہمیت کا حامل معاملہ اے ایف سی برادری کو مناسب اور قائم شدہ طریقہ کار کے ذریعے اس کا مطالعہ کرنے اور بحث کا موقع ملنے سے پہلے ہی عام ہو گیا۔افریقی فٹ بال کنفیڈریشن (CAF) نے مشاورت کے عمل میں اپنی شرکت کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ اپنی ممبر ایسوسی ایشنز کو ان تجاویز کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ انفینٹینو نے بعد میں دوبارہ اس تجویز کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جمہوری عمل تھا اور کھیل کے تجارتی پہلو کو مضبوط بنانا فیفا کے ارتقاء کا اگلا قدرتی قدم ہے۔یہ واضح ہے کہ فیفا کسی بھی خارجی مداخلت کے بغیر فٹ بال کی حکمرانی جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے زیرِ انتظام اہم ٹورنامنٹ، جیسے فیفا ورلڈ کپ یا ویمنز ورلڈ کپ، ہمیشہ قائم رہیں گے۔ خیال رہے کہ یورپی براعظم کی ٹیموں نے 23 میں سے 13 ورلڈ کپ ٹائٹل جیتے ہیں جن میں سب سے حالیہ 19 جولائی کو ارجنٹائن کے خلاف سپین کی فتح تھی۔







