سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی مزید 9 ہزار 576 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جبکہ 11 ہزار 272 غیر قانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔
سعودی عرب ،ہفتے میں قانون کی 9576 خلاف ورزیاں، 11ہزار 272 غیر قانونی تارکین ملک بدر

مزید خبریں
ریاض۔17مئی (اے پی پی):سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی مزید 9 ہزار 576 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جبکہ 11 ہزار 272 غیر قانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔ایس پی اے نے وزارت داخلہ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ 7 سے 13 مئی 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 4 ہزار 865 افراد کو اقامہ قانون، 3 ہزار 319 کوغیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور ایک ہزار 392 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 403 افراد کو حراست میں لیا گیا، ان میں 60 فیصد ایتھوپین، 38 فیصد یمنی اور 2 فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔علاوہ ازیں مزید 58 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے جو سرحد پار کرکے سعودی عرب سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 12 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ۔ واضح رہے سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے اور اس کے لیے مختلف سخت سزائیں مقرر ہیں۔








