سعودی عرب ، تبوک میں پانچویں صدی عیسوی کا تحریری نقش دریافت

ریاض ۔27جون (اے پی پی):سعودی عرب کے علاقے تبوک کے گائوں علقان میں پانچویں صدی عیسوی کا تحریری نقش دریافت ہوا ہے،قومی ورثہ اتھارٹی کا کہنا ہے یہ نقش مملکت کے مختلف علاقوں میں کئے جانے والے سروے کے دوران دریافت کیا گیا ۔ اردو نیوز کے مطابق دریافت ہونے والا نقش ایک پتھر پر تین سطروں کی تحریر ہے،اس کا طرز تحریر پانچویں صدی میں مروج تھا۔اتھارٹی کا کہنا …

ریاض ۔27جون (اے پی پی):سعودی عرب کے علاقے تبوک کے گائوں علقان میں پانچویں صدی عیسوی کا تحریری نقش دریافت ہوا ہے،قومی ورثہ اتھارٹی کا کہنا ہے یہ نقش مملکت کے مختلف علاقوں میں کئے جانے والے سروے کے دوران دریافت کیا گیا ۔

اردو نیوز کے مطابق دریافت ہونے والا نقش ایک پتھر پر تین سطروں کی تحریر ہے،اس کا طرز تحریر پانچویں صدی میں مروج تھا۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نقش کی پہلی دوسطریں ثمودی رسم الخط جبکہ تیسری سطر عربی رسم الخط میں ہے ، یہ اس دور کا ہے جب عربی رسم الخط کی ابتدا ہوئی تھی۔واضح رہے کہ قومی ورثہ اتھارٹی کی جانب سے مملکت کے طول و عرض میں قدیم تاریخی آثار کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سروے کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ عہد رفتہ سے منسلک اشیا کو دریافت کرکے دور حاضر میں انہیں نمایاں کیا جاسکے۔

مزید خبریں